روات کے علاقے میں”مویشی چور گروہ نے انت مچا دی،”مویشئ چوری کے مزید واقعات میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی مویشیوں سے محروم۔موٹر سائیکل چور گروہ 03 موٹر سائیکل لے اُڑا۔ذرائع کے مطابق باغ راجگان سانگرہ کے محمد ساجد نے روات پولیس کو درخواست دی کہ جمعہ کی رات رات تقریباً 02 بجے کتوں کے شور مچانے پر اٹھا،مگر دھند کی وجہ سے کچھ نظر نہ آیا صبح اٹھ کر دیکھا تو 01 گائے، 03بکریاں وغیرہ غائب تھیں۔جنہیں کوئی نامعلوم چور چرا کر لے گئے۔مسروقہ مویشیوں کی قیمت کا تخمینہ تقریباً 03 لاکھ روپے ہے۔ہرکہ چک خاص کے کامران محمود نے درخواست دی کہ 01 بھینس جسکی مالیت تقریباً اڑھائی لاکھ روپے ہے چوری کرلی گئی۔ادھر بحریہ ٹاؤن فیز 7/8 میں مؤٹر سائیکل چوری کے مختلف واقعات میں شاہد اقبال،سہیل ریاض،عمران اکرم کے قیمتی موٹر سائیکل چوری کرلیے گئے۔روات پولیس نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
98