راولپنڈی کے انڈسٹریل اسٹیٹ روات میں واقع ایک ٹیکسٹائل فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق 10 ایمرجنسی گاڑیوں سمیت 30 سے زائد ریسکیو اہلکار موقع پر موجود ہیں۔
ریسکیو فائر فائٹرز کی جانب سے آگ پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹنگ آپریشن جاری ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ فیکٹری کے اندر لگی، تاہم تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے
ریسکیو ترجمان عثمان گجر کے مطابق 13 ایمرجنسی گاڑیوں سمیت 45 سے زائد ریسکیو اہلکاروں آپریشن میں مصروف ہیں ریسکیو 1122 کا فائر فائٹنگ آپریشن جاری ہے جبکہ بحریہ فائر سروس، اسلام آباد فائر سروس اور واسا راولپنڈی کو بھی موقعہ پر طلب کر لیا گیا
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.