علاقائی

روات پولیس کے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کیلئے چھاپے،1 گرفتار

روات(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تحریک انصاف کے 8 فروری کو صوابی احتجاجی جلسہ کو ناکام بنانے کے لیے روات پولیس نے تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں کی گرفتاریوں کا آغاز کر دیا اس سلسلہ میں گزشتہ شب پولیس نے تحریک انصاف یوسی لوہدرہ کے سابق جنرل سیکرٹری چوہدری حماد ( ابن چک ) کے ڈیرے پر ریڈ کیا تاہم چوہدری حماد موجود نہ تھے اور پولیس بغیر کسی گرفتاری کے واپس روانہ ہو گئی

تاہم دوسرے چھاپے کے دوران پولیس کو ایک کامیابی ملی جس میں صوبائی ٹکٹ ہولڈر تحریک انصاف راجہ عبدالوحید قاسم کی رہائش گاہ پوٹھوار حویلی میں چھاپہ مار کر حسن نذیر کیانی کو گرفتار کر لیا۔

تحریک انصاف کی ضلعی وتحصیلی قیادت نے پولیس کی گرفتاریوں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ہمیں احتجاج سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی 8 فروری2024کو جعلی حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا ہم اس اقدام کے خلاف ہر سطح پر احتجاج کریں گے

admin

Recent Posts

مسرت شیریں کے نام ایک شام

اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…

4 hours ago

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

7 hours ago

معذور افراد کو محض ہمدردی کے مستحق نہیں بلکہ بااختیار شہری تسلیم کیا جائے

معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…

8 hours ago

ٹرمپ کا امن منصوبہ: گریٹر اسرائیل کی طرف ایک بڑا قدم

عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…

11 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی “زیرو ویسٹ صفائی آپریشن”

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…

11 hours ago

موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت اور بدسلوکی پر مقدمہ درج

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…

11 hours ago