281

روات پولیس کی کاروائی،چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار

روات (نمائندہ پنڈی پوسٹ)چوری کی واردات میں ملوث حساس اداراے کے ریٹائرڈ افسر کا گھریلو ملازم گرفتار، لاکھوں روپے کے طلائی زیورات ملکی اورغیر ملکی کرنسی برآمدبرآمد شدہ طلائی زیورات میں 10کڑے،16چوڑیاں،12انگوٹھیاں،01قیمتی ڈائمنڈ سیٹ جبکہ کرنسی میں 12ہزار 800امریکی ڈالراور 05لاکھ 50ہزار وپے شامل ہیں 34تولے زیورات اورکرنسی کی مجموعی مالیت 75لاکھ روپے سے زائد ہے،سی پی اومحمد احسن یونس کی موجود میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن سید غضنفر علی شاہ،ایس پی صدرکامران عامر،ایس ایچ او روات انسپکٹر ندیم عباس اورانچارج چوکی بحریہ قیصر رشید کیانی نے برآمدہ رقم اورزیورات مدعی مقدمہ کے حوالے کیے،ملزم احسان اللہ خان حساس ادارے کے ریٹائرڈ اعلی افسر کے گھر ملازم تھا،ملزم نے فیملی کی غیر موجود گی میں زیورات اورنقدی غائب کرکے چوری کی واردات کا ڈرامہ رچایا تھاملزم نے اپنا جرم چھپانے کے لیے گھر میں لگے سی سی ٹی کا DVRبھی توڑ دیا تھا،روات پولیس نے مقدمہ درج کرکے تمام زاویوں پر تفتیش کرتے ہوئے ملزم احسان اللہ سے انٹروگیشن کی جس نے واردات کا انکشاف کیا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں