راولپنڈی(آصف شاہ)روات پولیس کے سب انسپکٹر منظور احمد کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی قمار بازوں کی خلاف بڑی کارروائی، اصیل مُرغوں کی لڑائی میں مشغول05 جواری گرفتار، دیگر فرار، داؤ پر لگی
رقم، انگوٹھیاں، موبائل فون سمیت جواریوں کے 09 موٹر سائیکل قبضے میں لے لیے، ملزمان خلاف قمار بازی ایکٹ تحت مقدمہ درج، ذرائع کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ تخت پڑی کے قریب سوڑا کس میی جواریوں نے اصیل مُرغوں کی لڑائی پر لاکھوں روپے کا جوا لگا رکھا ہے، ایس ایچ او روات زاہد ظہور نے سب انسپکٹر منظور احمد کی سربراہی میں پولیس ٹیم تشکیل
دی، پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سوڑا کَس تخت پڑی کے قریب مرغوں کی لڑائی پر جاری قمار بازی کی محفل پر ریڈ کیا، دوران ریڈ پولیس کو دیکھ کر کئی افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوئے،
پولیس نے موقع سے قمر اقبال کلرسیداں،قیصر شہزاد کہوٹہ،مہربان ظفر ٹکال کلرسیداں، عمران خان گلریز راولپنڈی، اعجاز حسین موہڑہ میرال کو موقع سے گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے داؤ پر لگی 01 لاکھ 94 ہزار 5سو نقدی، سونے چاندی کی انگوٹھیاں، موبائل فونز سمیت اصیل مُرغوں کو قبضے میں لے لیا،
مزید 09 موٹر سائیکل بھی موقع سے دفعہ 550 ض ف قبضہ میں لے کر ملزمان خلاف قمار بازی ایکٹ تحت مقدمہ درج کرلیا۔، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر خلاف ٹھوس شواہد پیش کرکے انکو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، روات پولیس علاقے میں سرگرم قمار بازوں خلاف سخت کارروائی عمل لارہئ ہے