238

روات پولیس کالج1163 کانسٹیبلوں کی پاسنگ آؤٹ تقریب

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ) پولیس ٹریننگ سکول روات میں صوبہ کے 10 اضلاع سے تعلق رکھنے والے 1163 کانسٹیبلوں کی پاسنگ آؤٹ تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس و پرنسپل سہالہ پولیس کالج غلام رسول زاہد تھے نئے بھرتی ہونیوالے پولیس جوانوں میں 22 حفاظ قرآن اور 73 پولیس شہداء کے بچے شامل ہیں۔ جوانوں سے دیانتداری اور عوام کی خدمت، عزت نفس اور حقوق کے تحفظ کا حلف لیا گیا۔ پرنسپل روات پولیس ٹریننگ سکول ایس پی عامر خلیل سید نے سپاسنامہ پیش کیاپاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل و پرنسپل سہالہ پولیس کالج غلام رسول زاہد نے کہا کہ پنجاب پولیس کے نئے بھرتی ہونیوالے جوانوں کی تربیت کے معیار میں نمایاں بہتری آئی ہے جس کا واضح ثبوت یہ ہے آج کی تقریب میں وہ 135 جوان بھی شامل ہیں جنہوں نے 23مارچ کی پریڈ میں پنجاب پولیس کی نمائندگی کرتے ہوئے مسلح افواج کے تمام دستوں میں اول پوزیشن حاصل کی اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوا نے دس لاکھ روپے انعام دیا جو ان کی صلاحیتوں کا ثبوت ہے اے آئی جی غلام رسول زاہد نے کہا کہ اس درسگاہ میں حاصل کی گئی تربیت کا اصل امتحان فیلڈ میں اعلی کاکردگی اور عوامی خدمت میں پوشیدہ ہے انہوں نے جوانوں سے کہا کہ عوام کی خدمت کریں جو دراصل انسانیت کی خدمت ہے اور یہ ہر پولیس کے آفیسر اور جوان کی قانونی ذمہ داری بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس سروس ایک طرز زندگی کا نام ہے کیونکہ پولیس آفیسر کے دن رات اسی مقصد میں صرف ہوتے ہیں اور اس میں پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی کا کوئی فرق نہیں رہتاپرنسپل پولیس ٹریننگ سکول ایس پی عامر خلیل سید نے سپاسنامہ میں کہا کہ نے روات پولیس ٹریننگ سکول 1981میں قائم ہوا اور 24 ہزار کانسٹیبلرز یہاں تربیت حاصل کر چکے ہیں انہوں نے کہا کہ زیر تربیت کانسٹیبلوں کو غصہ کے برداشت کرنے، نفسیاتی مسائل اور جسمانی تربیت پر خصوصی توجہ دی گئی ہے جبکہ جوانوں کو جدید فیلڈ آپریشنز اور کمپیوٹر کی تربیت بھی دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کے تحت پولیس ٹریننگ سکول میں دو ہزار پھلدار اور سایہ دار پودے لگائے گے ہیں دوران تربیت نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے جوانوں میں انعامات تقسیم کئے گے۔ضلع اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے محمد نور ماہی نے تربیت میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ محمد فرحان، ضلع چکوال اور طارق عمر، ضلع خانیوال، نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کیں۔ ضلع اوکاڑہ کے عادل شاہ نے پریڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ضلع جہلم کے محمد آکاش نے شوٹنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی بعدازاں پاس آؤٹ ہونیوالے کانسٹیبلوں نے اسلحہ اور مارشل آرٹ کا مظاہرہ کیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں