315

روات پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا ،دو ملزمان گرفتار نعش برآمد

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی کے علاقہ تھانہ روات کی حدود میں ہونے والے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق گاؤں کلری کے 22 سالہ نوجوان کو قتل کرنے کے بعد لاش پانی کے نالےمیں پھینک کر اوپر مٹی پھترڈال کر لاش کو چھپانے کی کوشش کی۔

روات پولیس نے دونوں قاتل گرفتار اور مقتول کی لاش برآمد کر لی۔تین دن قبل مقتول کے والد محمد شفیق نے تھانہ روات میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس کا بیٹا احسان اللہ صبح مال مویشی چرانے گھر سے نکلا اور واپس نہ آیا اس کو موبائل نمبر نہیں مل رہاہے اسے کسی نے اغوا کر لیا ہے

روات پولیس کے سب انسپکٹر بابر نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی تو شک کی بنیاد پر دو افراد کو حراست میں لیا۔ تو انہوں نے تفتیش کے دوران سب کچھ بتا دیا۔ ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے بتایا کہ معمولی تلخی پیدا ہوئی جس پر ہم دونوں نے مقتول کے سر پر ڈنڈے مارے جس سے اسکی موت واقع ہوگی۔

نعش کو پانی کے نالے میں پھینک کر اوپر پتھر رکھ دیئے ہیں پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر لاش کو برآمد کرکے قانونی کارروائی کے لئے ڈی، ایچ، کیو منتقل کر دیا گیا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں