روات نجی ہاؤسنگ سوسائٹی فیز 7 میں فائرنگ سے گارڈ جاں بحق

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 7 میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک سیکیورٹی گارڈ جان کی بازی ہار گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والا گارڈ مبینہ طور پر ساتھی گارڈ کی فائرنگ سے زخمی ہوا، جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ روات پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ متوفی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی نوعیت حادثاتی فائرنگ ہو سکتی ہے تاہم پولیس تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں