تھانہ ہمک گھر میں لاکھوں کی ڈکیتی، مزاحمت پر اہل خانہ پر تشدد

اسلام آباد (کرائم رپورٹر)تھانہ ہمک کے علاقہ روات بنی سراں جاوا روڈ میں ڈاکوؤں نے ایک گھر میں ڈکیتی کی سنگین واردات کی۔ چار مسلح نقاب پوش ڈاکو دو موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر

محمد قدیر کے گھر داخل ہوئے اور اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر پانچ لاکھ روپے نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لیے۔ مزاحمت پر ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں