41

روات میں فوڈ اتھارٹی ٹیم کا ناکہ،مضر صحت دودھ تلف

روات (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق کی سربراہی میں روات میں ناکہ بندی، 1100لٹر دودھ تلف کر گیا

ناکہ بندی کے دوران 10ہزار لٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی۔ اس موقع پر milk adulteration testing kit سے کیے گئے ٹیسٹ مثبت پائے جانے پر دودھ تلف کردیا گیا۔

دودھ میں پانی اور خشک دودھ کی ملاوٹ پائی گئے ۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بروقت کارروائی کر کے ملاوٹی دودھ کی ترسیل ناکام بنائی ۔ناقص و ملاوٹی دودھ بچوں اور ںزرگوں کو معدہ اور جگر کے عارضے میں مبتلا کرتا ہے۔ ملاوٹی دودھ کو روات اور ملحقہ علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا

۔بچوں کے استعمال کیے جانے والے دودھ کے معیار میں کمی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ فوڈ ریگولیشنز کی سنگین خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں