روات‘ چھریوں کے وار سے ایک شخص قتل


راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ) تھانہ روات کے علاقے نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں چُھریوں کے وار سے ایک شخص قتل ، مقتول نورالسلام نجی ریسٹورنٹ میں شیف تھا جس کو فیصل طارق نے چھریوں کے وار کرکے قتل کیا ملزم فیصل طارق ریسٹورنٹ میں ویٹر تھا جس کی شیف کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی ملزم نے طیش میں آکر چُھریوں کے دو وار کئے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جہاں پر نورالسلام دم توڑ گیا مقتول کی نعش کو پورسٹ ماٹم کےبلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں