راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) تھانہ روات کے قریب چھنی پل پر مسافر بس میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو فائٹرز نے بجھا دی. تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ پر تھانہ روات کے قریبی علاقہ چھنی پل پر مسافر بس میں اچانک آگ لگ گئی واقعہ گزشتہ رات پیش آیا ریسکیو کے مطابق بروقت امدادی کارروائی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا
