روات سبزی منڈی میں آتشزدگی سے چار افراد جھلس گئے

روات سبزی منڈی میں آگ لگ گئی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ تفصیلات کے مطابق روات سبزی منڈی میں قائم کھوکھوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ریسکیو ذرائع سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ آتشزدگی بتائی گئی ہے آگ بجھانے کے دوران چار افراد جُھلس گئے جنھیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا زخمیوں میں گل خان ولد حسن خان عمر 22 سال،غلام رسول ولد غلام اعجازعمر 12 سال،شاہ زیب ولد فیصل 15 سال اور حسن اختر ولد عبدالرحمن عمر 55 سال شامل ہیں حادثے کی اطلاع پاتے ہی ریسکیو کی چار فائر بریگیڈ ،موٹر بائیک ایمبولینس اور گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کاموں میں حصہ لیا عینی شاہدین کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی

اپنا تبصرہ بھیجیں