اہم خبریں

روات بدنام زمانہ منشیات فروش راجہ واحد پولیس مقابلے میں ہلاک

راولپنڈی(آصف شاہ/کرائم رپورٹر)راولپنڈی تھانہ روات پولیس اسٹیشن کی حدود میں پولیس کارروائی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش راجہ واحد عرف وحدی فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق روات پولیس نے راجہ واحد کو گرفتار کرنے کے لیے ٹارگٹڈ کارروائی کی، اس دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے تین افراد کو جائے وقوعہ سے کچھ فاصلے پر زخمی حالت میں پایا۔ ان میں سے ایک کی شناخت راجہ واحدعرف واحدی کےنام سے ہوئی جو مبینہ طور پر اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

دیگر دو زخمی ملزمان کو حراست میں لے کر ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہےپولیس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والا واحدمتعدد منشیات کے مقدمات میں ملوث رہا ہے اور ہر بار جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ منشیات فروشی کا دھندہ شروع کر دیتا تھا

سٹی پولیس آفیسر  راولپنڈی نے ایس پی صدر، ایس ایچ او راوت اور پولیس ٹیموں کو بروقت اور بہادری سے کارروائی کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ مقامی افراد نے راجہ واحدکی ہلاکت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایچ او روات اور راولپنڈی پولیس کی جرائم کے خلاف کارروائیوں کو سراہا۔

آصف شاہ (Crime Reporter)

راولپنڈی اسلام آباد کے سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں

Recent Posts

جہلم جی ٹی روڈ ٹریفک حادثہ تین افراد زخمی

جہلم جی ٹی روڈ راٹھیاں کے قریب ڈمپر اور کنکریٹ مکسچر ٹرک کے مابین تصادم…

7 minutes ago

روات،ڈمپر کی سوزوکی کو ٹکر 1 شخص جاں بحق 7زخمی

روات (نمائندہ خصوصی)تھانہ روات کی حدود میں جی ٹی روڈ پر واقع ریڈیو اسٹیشن کے…

2 hours ago

پولیس کی بے حسی اشفاق شاہ کو نگل گئی

تھانہ جاتلی کے رہائشی سید اشفاق شاہ کی زندگی کا سکون اس وقت چھن گیا…

2 hours ago

راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو، کیسز کی تعداد 800 سے تجاوز کر گئی

راولپنڈی (19 ستمبر 2025):راولپنڈی میں ڈینگی وائرس مکمل طور پر بے قابو ہو چکا ہے،…

3 hours ago

اڈیالہ جیل میں بیٹھا شخص قصہ پارینہ بن چکا، مریم نواز

لاہور (19 ستمبر 2025):"اڈیالہ جیل میں بیٹھا وہ شخص، جو خود کو ناگزیر سمجھتا تھا،…

3 hours ago

جہلم ریلوے پل کے قریب ایک شخص ٹرین کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا

آج بعد نماز جمعہ جہلم پرانا پل سرائے عالمگیر کے نزدیک راولپنڈی سے کراچی جانے…

3 hours ago