روات انتظامیہ تجاوزات مافیا کے سامنے بے بس

آصف شاہ‘ نمائندہ پنڈی پوسٹ
روات اسلام آبا د کا گیٹ وے ہونے کے باوجود ایسا لگتا تھا کہ یہ کوئی جنوبی پنجاب حصہ ہے،لیکن چیئرمین چوہدری اظہر کی شب روز کوششوں سے اس میں بھی اب اسلام آباد والی چمک دھمک نظر آنی شروع ہوگئی ہے حکومت نے تجاوزات کے خلاف ملک بھر میں آپریشن شروع کیے ہوا ہے روات میں بھی بڑے آپریشن کی ضرورت محسوس ہوتی ہے اس کے باوجود یہاں کوئی اقدام نہیں کیا گیا‘ ماضی میں جب بھی آپریشن کی کوشش کی گئی تونام نہاد سیاسی کھڑپینچ آڑے آ کر سیاسی اثر رسوخ استعمال کر کے آپریشن کو رکوادیا گیا اگر کسی نے علاقہ کو سدھارنے کی کوشش کی تو اس راہ میں روڑے اٹکائے گئے چند ماہ پہلے ہائی وے اتھارٹی نے تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کیا ہی تھا
کہ یکدم اس کو روک دیا گیا اس کے پیچھے کیا محرکات تھے اس میں بھی شاید سیاست ملوث تھی کہ یوسی روات کی جانب سے بنائی جانے والی کچرا کنڈی کو جس پر لگ بھگ 7 لاکھ روپے لاگت آئی تھی اس کو گرا کر باقی ماندہ آپریشن ادھورا چھوڑ دیا گیا روات میں بہت سی جگہیں ایسی ہیں جہاں پر این ایچ اے کی جگہ پر قابضین بیٹھے ہوئے ہیں اب گوجر خان سے لیکر مندرہ تک این ایچ اے نے آپریشن کرواس کر سرکاری جگہ کو مکمل خالی کروالیا گیا ہے لیکن روات میں اس وقت کھوکے موجود ہیں جن کی آڑ میں کھوکھا مالکان نے آدھی سے زیادہ روڈ پر قبضہ کرلیا ہے اگر آپ روات بازار میں داخل ہوں تو آپ کی آنکھیں کھل جائیں گی جہاں پر دکانوں کے باآثر اور سیاسی اثر رسوخ رکھنے والے مالکان نے دکانوں کے سامنے کی جگہ کو بھی کرایہ پر دے رکھا ہے اور ان سے ماہانہ ایک اچھی خاصی رقم کی وصولی جا رہی ہے لیکن عوام کو جس پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس سے ان مالکان کو کوئی لینا دینا نہیں ہے ، دوسری طرف کھوکھا یونین کا یہ موقف ہے کہ اگر حکومت اس کا آپریشن کرتی ہے تو کرے لیکن متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کی جانی چاہیے اس حوالہ سے جب بھی یوسی چیئرمین چوہدری اظہر سے بات ہوئی ان کا ایک ہی موقف سامنے آیا کہ جب بھی آپریشن کیا گیاتو اس کے سامنے سیاست ہی آن کھڑی ہوئی ،آپریشن بلا تفریق ہونا چاہیے آدھا تیتر اور آدھا بٹیر والا سلسلہ اب نہیں چلنا چاہیے یونین کونسل نے متعلقہ محکموں جن میں این ایچ اے،سی ڈی اے،انکروچمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ ہر اس شعبہ کو بزریعہ لیٹر اگاہ کر دیا گیا ہے اور انشاء اللہ روات میں اپریشن کلین اپ ہو گا اور کسی کو کوئی معافی نہیں ہو گی،روات میں آپریشن نہ ہونے کی ایک وجہ یہ بھی بتائی جاتی ہے کہ کچھ سفید پوشوں کی غیر قانونی بلڈنگز بھی اس کی ذد میں آ تی ہیں اور وہ نام نہاد سیاسی کھڑپینچ اپنے مفادات کی خاطر برسراقتدار پارٹیوں میں چھلانگے لگاتے نظر آتے ہیں ،تو دوسری طرف سی ڈی اے اور این ایچ اے کے کچھ کرپٹ اورباآثراہلکار جن کی پہنچ افسران بالا تک ہے اور وہ باقاعدہ ا ن کو مبینہ منتھلیاں پہنچاتے ہیں شاید اس کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں ایسی کالی بھیڑیں ہر جگہ موجو دہوتی ہیں ،باہر کے آپریشن کے ساتھ ساتھ محکموں کو ان کے خلاف بھی ان کے خلاف آپریشن کرنا ہوگااس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ جب سے یوسی روات کا نظام موجودہ چیئرمین نے سنبھالا تھا وقت ہر طرف کرپشن کا دور دورا تھا لیکن انہوں نے آکر مختلف محکموں کے خلاف کاروائی کی جو اس وقت کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو رہے تھے جہاں چیئرمین نے اس کرپشن کے سیلاب کے آگے بندھ باندھ دیاعوام کی خاطر دن بھر عدالتوں میں چکر کاٹنے والے یوسی چیئرمین کی کاوشوں کو سلام نہ کرنا یقیناًزیادتی ہو گی انہوں نے اس کرپشن کے پیسے پر لعنت بھیجی ،اب روات کے گلی کوچوں میں ٹف ٹائلز لگائی جا رہیں جو اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ ہے جہاں روات کی عوام کو اتنی سہولیات دی جا رہی ہیں وہاں باقی یوسی کی عوام اس پر سرپا احتجاج نظر آتی ہے کہ صرف روات پر ہی کیوں اتنی مہربانی
جس پر چیئرمین یوسی کا موقف ہے کہ جو علاقہ جتنا ریوینیو دے گا اس پر خرچ بھی اتنا ہی ہوگا روات کی سیاست میں من پسندی کا یہ عالم ہے کہ کل تک جو لوگ موجودہ چیئرمین کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے تھے آج وہی ان کے خلاف ایک محاز بناتے نظر آرہے ہیں اس کی کیا وجہ ہے اس کے علاوہ مختلف پارٹیوں سے مفاد حاصل کرنے والوں کوآج جب اپنا مفاد شائید پوراہوتا نظر نہیں آرہا ہے
جو شائید ہر بار خود پیچھے رہ کر اپنا مفاد حاصل کر لیتے ہیں ایسے عناصر کے خاتمے کے بعد ہی روات کی عوام کے مسائل حل ہوں گے اور عوام کو چاہیے کہ اور ان سارے مفاداتی عناصر کو مقابلہ کرنے کے لیے جنہوں نے سیاست میں آکر اپنے اور اپنی نسلوں کو سنوار لیا ہے لیکن جن لوگوں سے انہوں نے ووٹ لیے ہیں ان کی جانب انہوں نے الیکشن جیتنے کے بعد کبھی توجہ ہی نہیں دی کہ جن کی ووٹوں سے وہ کامیاب ہوئے ہیں گزشتہ بلدیاتی الیکشنوں میں آذاد حثیت سے کامیاب ہونے والے موجود چیئرمین چوہدری اظہر جب منتخب ہوئے تو اس وقت عوام اور بالخصوص ان کا ساتھ دینے والے کافی خوش تھے کہ اب حالات بدلی ہونگے لیکن ایک مخصوص ٹولے نے اپنے مفادات کی خاطر ان کو ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے بجائے عدالتوں میں گھسیٹ لیاگیا تھا اور وہ سارے کام چھوڑ کر عدالتوں کا ہی چکر لگاتے رہے لیکن موجودہ حکومت کے اعلان سے روات کی عوام کوتجاوزات سے چھٹکارا مل سکتا ہے کیونکہ ہمت مرداں مدد خدا کے عملی تفسیر بنے ہوئے چوہدری اظہر اعلان جیسے کتنے لوگوں کی دعائیں اب رنگ لانے کو ہیں بقول شاعر مشرق علامہ اقبال ،،مجھے ہے حکم ازاں،،


اپنا تبصرہ بھیجیں