روات افغانیوں نے سیکورٹی گارڈ کو شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے ایک سیکیورٹی گارڈ نے تھانہ روات میں درخواست جمع کرواتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ دورانِ ڈیوٹی مشتعل افغانیوں نے اسے نہ صرف شدید تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ اس سے قیمتی اشیاءبھی چھین لیں۔درخواست گزار کے مطابق، وہ کلر سیداں روڈ پر واقع ایک مارکی میں سیکیورٹی گارڈ کے فرائض انجام دے رہا تھا جہاں ایک فنکشن جاری تھا۔ شکایت کنندہ کا کہنا ہے کہ گل خان نامی شخص جبری طور پر اندر داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا، جسے روکے جانے پر وہ مشتعل ہوگیا اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر حملہ کردیا۔حملہ آوروں میں ارسلان خان، نور خان، نذیر، عالم جان عرف جالی، حکیم خان، اور دیگر افراد شامل تھے جنہوں نے سیکیورٹی گارڈ پر لاٹھیوں، ڈنڈوں اور مکوں سے حملہ کیا، جس سے اسے شدید چوٹیں آئیں۔ متاثرہ شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے دانت، بازو اور ٹانگ پر چوٹیں آئیں جبکہ چند افراد نے اس کی قیمتی اشیاءبھی چرا لیں۔شکایت میں مزید کہا گیا ہے کہ اس واقعے کے گواہان میں طارق عزیز، عبدالعزیز، اور دیگر مقامی افراد شامل ہیں۔ متاثرہ سیکیورٹی گارڈ نے پولیس اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ حملہ آوروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور اسے انصاف فراہم کیا جائے۔یاد رہے کہ اس نوعیت کے واقعات محنت کش طبقے میں شدید خوف و ہراس پھیلا رہے ہیں، جس پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فوری توجہ ضروری ہے۔

آصف شاہ (Crime Reporter)

راولپنڈی اسلام آباد کے سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں

Recent Posts

سبق یاد نہ کرنے پر قاری کا بچے پر بدترین تشددپولیس نے گرفتار کرکےمقدمہ درج کر لیا.

راولپنڈی(اویس الحق سے)راولپنڈی کے تھانہ کلرسیداں کے علاقے میں نجی اسکول میں حفظ کا سبق…

4 hours ago

سندھ کا وفاق کو خط بلٹ پروف گاڑیاں ہمیں دی جائیں،کے،پی،کے حکومت نے بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکار کردیا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)خیبرپختونخوا کی حکومت کی جانب سے وفاق سے بلٹ پروف گاڑیاں لینے…

4 hours ago

پولینڈ کے نائب وزیراعظم کی شہباز شریف سے ملاقات۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے پولینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ رادوساؤسیکورسکی نے…

4 hours ago

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنے پر تنقید آئین و قانون سے لاعلمی کا اظہار ہے۔ الیکشن کمیشن.

اسلام آباد(اویس الحق سے)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات…

4 hours ago

ایس پی اسلام آباد پولیس عدیل اکبر نے فون کال سننے کے بعد اپنے اہلکار سے گن چھین کر خود کو گولی مار دی.

اسلام آباد(اویس الحق سے)ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر نے فون سننے کے بعد اہلکار…

4 hours ago

جنرل سیکرٹری پی پی پی کہوٹہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے

کہوٹہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ کے جنرل سیکرٹری سابق جنرل کونسلر راجہ…

5 hours ago