164

روات،چور متعدد گھروں کا صفایا کر گئے فائرنگ سے 1 شخص زخمی

روات(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ روات چور دن دیہاڑے متعدد گھروں کا صفایا کر گئے مزاحمت پر ایک شخص شدید زخمی ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ روات کے علاقہ موہڑہ داروغہ اور سودگنگال میں چور دن دیہاڑے متعدد گھروں کا صفایا کر گئے ایس ایچ او ندیم عباس نے پنڈی پوسٹ کو بتایا کہ سودگنگال میں چوروں نے انجم نامی شخص کے گھر کا دروازہ توڑنے کی کوشش کی جس پر اس کے کزن غلام شبیر کو اطلاع ملی جب وہ موقع پر پہنچا تو چور فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے جس کے نتیجے میں غلام شبیر نامی شخص زخمی ہو گیا ایس ایچ او کے مطابق ملزمان جاتے ہوئے اپنا موٹرسائیکل وہیں چھوڑ گئے اور راستے میں کسی اور شخص سے موٹرسائیکل گن پوائنٹ پر چھین کر فرار ہو گئے ندیم عباس کے مطابق اسی دوران ہمیں اطلاع ملی کے موہڑہ داروغہ میں بھی دو سے تین گھروں سے چور طلائی زیورات اور نقدی لے اڑے جس کی تفصیلات جلد بتا دی جائیں گی انھوں نے مزید بتایا کہ چور چھینا ہوا موٹر سائیکل روات جی ٹی روڈ پر چھوڑ کر فرار ہو گئے ہم جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں