روات ،نجی بینک میں عملہ کو یرغمال بنا کر ڈکیتی کی واردات 261

روات ،نجی بینک میں عملہ کو یرغمال بنا کر ڈکیتی کی واردات

روات (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ ہمک کی حدود چک موہڑہ نگیال نجی بینک میں ڈکیتی کی واردات ۔پانچ سے چھ مسلح ڈاکو اسلحہ کی نوک پر بینک کے عملے کو یرغمال بناکر ایک کروڑ سے زیادہ کی نقدی چھین کرفرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ہمک کی حدود میں واقع نجی بنک میں ڈکیتی گزشتہ روز ہوئی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود تھانہ ہمک پولیس ڈاکوؤں کا سراغ لگانے میں ناکام ہے ۔

تھانہ ہمک پولیس نے بینک منیجر کی تحریری درخواست پر ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا رورل زون میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے رابری ڈکیتی یونٹ بھی موجود ہے لیکن تاحال تھانہ ہمک اور رابری ڈکیتی یونٹ ڈاکوں کی تلاش کرنے میں ناکام نظر آتا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں