روات(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی میں تھانہ روات کے علاقے بگا شیخاں میں جمعہ کے روز پولیس مقابلے میں 33 سالہ پولیس کانسٹیبل محمد احسان کیا نی شہید ہو گیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے منشیات فروش ماما آزاد بھی ہلاک ہو گیا۔ روات پولیس نے منشیات فروشی کی اطلاع پر ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ کیا تو انہوں نے فائرنگ کر دی تھی۔
ہلاک منشیات فروش کے ساتھیوں کا تعاقب جاری تھا۔ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ شہید پولیس کانسٹیبل کی نماز جنازہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ کے بعد شہید کی میت سرکاری اعزاز کیساتھ آبائی علاقے مندرہ روانہ کی گئی جہاں اسے سپردِ خاک کر دیا گیا۔
دریں اثناؤفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے شہید پولیس کانسٹیبل احسان کیانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کے بہادر سپوت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ڈرگ مافیا کے خلاف کریک ڈاون پاکستان کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے جہاد ہے۔
راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز) سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں ناقص…
راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت سکالرشپ پانے والے غزہ کے فلسطینی…
راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز) جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم دوسری اننگز…
راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) طالب علم سے زیادتی کرنے والے معلم کو عمر قید کی…
راولپنڈی کے تھانہ سٹی کے علاقے گوالمنڈی میں شہری کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا…
ارشد شریف شہید ایک ایسے باہمت اور اصول پسند صحافی تھے جنہوں نے اپنے قلم…