روات:قوم پرست تنظیم کا ضلعی صدر صدام منشیات کیس میں گرفتار

روات (پنڈی پوسٹ نیوز)آزاد کشمیر قوم پرست تنظیم کے ضلعی صدر صدام کو روات پولیس نے منشیات کے ایک سنگین کیس میں گرفتار کر لیا۔ صدام جو اپنی جوشیلی تقاریر کے لیے معروف ہیں، پر الزام ہے کہ وہ منشیات کے کاروبار میں ملوث تھے۔پولیس نے صدام کو خفیہ اطلاعات پر روات کے علاقے سے گرفتار کیا۔ ان کے قبضے سے منشیات برآمد ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے، جس کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔