817

روات:جسم فروشی کے مکرہ دھندے میں ملوث 4 خواتین سمیت 9 ملزمان گرفتار

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ روات پولیس کی اہم کاروائی، شیشہ نوش کرنے اور جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث04خواتین سمیت 09ملزمان گرفتار، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او روات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شیشہ نوش کرنے اور جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث04خواتین سمیت 09ملزمان کو گرفتارکرلیا،شیشہ نوش کرنے والے ملزمان میں نوید امین، وہاب شبیر، محمد عزیز اور منشاء علی جبکہ جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان میں ثاقب، مہوش، انعم، کرن اور رابعہ شامل ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، ایس پی صدر نے ایس ایچ اوروات اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں