گوجرخان (نمائندہ پنڈی پوسٹ)جی ٹی روڈ پر ڈکیتی کی دلیرانہ واردات ،برطانیہ پلٹ فیملی کو گیگا مال سے واپسی پر ڈاکوں نے اسلحہ کی نوک پر لوٹ لیا ، طلائی زیورات 6 عدد چوڑیاں دو کڑے ۔ لیڈیز رنگ، ایک ڈائمنڈ رنگ ۔برسیلٹ وزن مجموعی 15 تولے مالیتی 45 لاکھ لوٹ لئے ۔
ڈاکو گاڑی میں سوار تھے جو کہ فرار ہو گئے ۔احسن لطیف کی طرف 15 کال پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ درخواست دائر کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ پلٹ احسن لطیف ولد لطیف سکنہ گوجرخان اپنی فیملی کے ہمراہ گیگا مال سے تھانہ مندرہ کی حدود میں پہنچا تو سوزوکی گاڑی میں سوار چار ڈاکوں نے پیچھے سے ٹکر دے
ماری اور بعد ازان تین ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا لیا جبکہ ایک گاڑی میں سوار رہا اس دوران ڈاکوؤں نے 6 چوڑیاں دو کڑے ۔ بریسلٹ ۔ دو عدد رنگ ۔ ڈائمنڈ رنگ وزن 15 تولے مالیتی 45 لاکھ لوٹ لیا اور ڈاکو فرار ہو گئے جی ٹی روڈ پر ڈکیت گینگ متحرک ہے جو گاڑیوں کو ہٹ کر کے ڈکیتی کی وارداتیں کرتا ہے اس سے قبل گوجرخان کے رہائشی حفیظ فیملی کو بھی اسلحہ کی نوک پر لوٹ لیا گیا
۔ متحرک اس گروہ کی طرف سے متعدد وارداتیں پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے
ڈپٹی کمشنر جہلم کا تمام تحصیل انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور عوام کو الرٹ رہنے کا…
ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کی اہم کاروائی،جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث…
راولپنڈی عادل جان بحق اور جابر نامی بندہ زخمی زخمی اور ڈیڈ باڈی کو ھسپتال…
کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…
اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…