120

روات،ڈھوک نگیال میں مویشی چور گاڑی چھوڑ کر فرار

روات(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ روات کے علاقہ ڈھوک نگیال مویشی چور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ،پولیس نے گاڑی قبضہ میں لیکر تھانہ منتقل کر دی ۔تفصیلات کےمطابق تھانہ روات ڈھوک نگیال سے مویشی چوری کرکے بھاگنے والے چور گاڑی چھوڑ بھاگ گے تھانہ روات پولیس گاڑی تھانے لے گئی زرائع کے مطابق مذکورہ گاڑی مویشی چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے

تھانہ روات کا علاقہ جرائم پیشہ عناصر کا گڑھ بن چکا ہے گزشتہ سہ ماہی کے دوران تھانہ روات کے علاقہ میں چوری،ڈکیتی ،راہزنی کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے سال کے اختتامی عرصے میں تھانہ روات کے مکین بے پناہ مسائل کا شکا ر رہے راولپنڈی پولیس کے اعلیٰ افسران محض کاغذی کارروائیوں تک محدود رہے اور عوام کو کوئی ریلیف نہ مل سکا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں