روات کلرسیداں روڈ پر ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ذرائع سے معلوم ہوا کہ روات ڈھوک میجر کے مقام پر ہائی ایس آر اے 105 اور موٹرسائیکل کے مابین تصادم ہوا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا تاہم جاں بحق شخص کی شناخت نہ ہو سکی ٹریفک پولیس انسپکٹر سہیل صابر کے مطابق موٹر سائیکل سوار خالد محمود ولد گلزار رانگ سائیڈ سے آرہے تھے کہ ہائی ایس کی زد میں آکر موقع پر ہی دم توڑ گئے جاں بحق شخص کا تعلق مانکیالہ ڈھوک بھٹہ سے بتایا جارہا ہے