روات (نمائندہ خصوصی)تھانہ روات کی حدود میں جی ٹی روڈ پر واقع ریڈیو اسٹیشن کے قریب ایک تیز رفتار ڈمپر نے مسافر سوزوکی کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور سات افراد زخمی ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق، ڈمپر تیز رفتاری کے باعث قابو سے باہر ہو گیا اور مخالف سمت سے آنے والی سوزوکی سے جا ٹکرایا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
پولیس نے ڈمپر کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔ حادثے کی مزید تفتیش جاری ہے۔