276

روات،ڈاکوؤں نے ڈیلیوری بوائز کو لوٹ لیا

روات(نمائندہ پنڈی پوسٹ)مسلح ڈاکوؤں نے آن لائن آڈر کے ذریعے منگوایا “10 کلو دیسی گھی”اسلحہ کی نوک پر چھین لیا۔ڈیلیوری کے لیے آئے نوجوان موبائل فونز، نقدی،ضروری دستاویزات سے بھی محروم۔روات پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ بھکر سے تعلق رکھنے والے نوجوان زبیر بہادر نے روات پولیس کو تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میں اور میرا دوست جواد حیدر راولپنڈی میں لاء کورس کررہے ہیں۔ جبکہ رہائش ای الیون اسلام آباد رکھی ہوئی ہے۔ہم دونوں تعلیم کے ساتھ آن لائن دیسی گھی کی فروخت کا کام بھی کرتے ہیں۔دو روز قبل ایک موبائل نمبر سے کال آئی کہ دس کلو دیسی گھی چاہیے۔گھی منگوا کر رابطہ کیا تو آڈر کرنے والے شخص نے روات آنے کو کہا۔ہم نے روات پہنچنے پر رابطہ کیا تو نامعلوم شخص نے کہا کہ آپ چک بیلی روڈ رلہ گاؤں آجائیں۔ہم نے آگے آنے سے انکار کیا تو اس شخص نے منت سماجت شروع کردی۔ہم مجبوراً اس کی بتائی جگہ پہنچے تو ویران ایریا میں اچانک دو مسلح ڈاکو پیدل آگئے۔انہوں نے گن پوائنٹ پر ہم سے 10 کلو دیسی گھی،02 قیمتی موبائل فونز،14 ہزار روپے سےزائد نقدی،یونیورسٹی کارڈ، موٹر سائیکل رجسٹریشن کارڈ ،بینک دستاویزات وغیرہ چھین لیں اور موقع سے فرار ہوگئے۔دونوں ملزمان “اردو زبان” میں گفتگو کررہے تھے۔کاروائئ کی جائے۔روات پولیس نے متاثرہ طالب علم زبیر بہادر کی درخواست پر واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں