روات (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ روات کے علاقہ میں علی الصبح سبزی فروٹ کی خریداری کے لیے راولپنڈی منڈی جانے والے دکانداروں کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا ۔تفصیلات کے مطابق لہراسب ڈرائیور سوزوکی پک اپ ہمراہ باسط اور دیگر دکاندار سبزی فروٹ کی خریدار ی کے لیے منڈی جارہے تھے کہ روات کے علاقہ ڈھوک میجر کے قریب اتوار کی صبح ساڑھے پانچ بجے مسلح موٹرسائیکل ڈاکوؤں نے گاڑی کو روک لیا اور گاڑی میں سوار لہراسب سے گیارہ ہزار نقدی ،باسط سے تیس ہزار مالیتی موبائل بمعہ بیس ہزار نقدی اور دیگر سے نقدی چھین کر فرار ہو گئے روات کے علاقہ میں بڑھتی ڈکیتی چوری کی وارداتوں پرشہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے پولیس کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی
167