روات (اسد حیدری،نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ روات علاقہ چک بیلی روڈ وگردنواح کے دیہات میں مویشی چورگروہ اور جرائم پیشہ افرادکاراج ، آئے روز چوری ڈکیتی کی وارداتیں عوام علاقہ سراپااحتجاج احکام سے نوٹس کامطالبہ۔تھانہ روات ر علاقہ چک بیلی روڈ وگردنواح کے دیہات میں مویشی چورگروہ اور جرا ئم پیشہ افرادکاراج ہے صرف چند دنوں میں درجن سے زاٸد وارداتیں، أٸے روز غریب لوگ اپنے قیمتی مال مویشی سے محروم ہورہے ہیں
علاقہ میں چوروں ڈکیتوں کا خوف وہراس ہے عوام علاقہ سراپااحتجاج ہیں تھانہ روات پولیس خاموش تماشا ئی بنی ہے ایس ایچ او تھانہ روات راولپنڈی زا ہدظہور اور روات پولیس کی مبینہ غفلت علاقہ میں گشت کاناقص نظام کی وجہ سے وارداتیں معمول بن چکی ہیں عوامی سیاسی وسماجی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب کمشنر راولپندی أر پی او سی پی او راولپنڈی سے پرزور اپیل کی کہ تھانہ روات کے علاقہ میں أٸے روز چوری ڈکیتی کی وارداتوں اور امن وامان کی صورتحال پر فوری نوٹس لیا جائے