روات (نمائندہ پنڈی پوسٹ) روات کے علاقے میں سرقہ بالجبر،چوری وغیرہ کے مختلف واقعات،شہری قیمتی اثاثوں سے محروم ۔روات پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔ذرائع کے مطابق مبین امتیاز نے روات پولیس کو مقدمہ درج کروایا کہ ہم 04 دوست بحریہ ٹاؤن فیز 08 میں جارہے تھے کہ 02 موٹر سائیکلوں پر سوار 04 ڈاکوؤں نے ہمیں گن پوائنٹ پر روک لیا۔اور اسلحہ کی نوک پر ہم چاروں دوستوں سے قیمتی سمارٹ فونز چھین کر فرار ہوگئے۔گلشیر جاوید نے مقدمہ درج کروایا کہ کلاک چوک کے پاس 02 موٹر سائیکلوں پر سوار 04 ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر 18 ہزار نقدی اور 40 ہزار روپے مالیت کے ائیر پاڈ چھین لئے۔حماد احمد صدیقی نے مقدمہ درج کروایا کہ نامعلوم چور گھر کے سامنے کھڑی ہنڈا سوک کار کے الائے رم ٹائر اتار کر لے گئے۔ادھر امتیاز حسین شیرازی نے درخواست دی کہ بیٹے کے ولیمہ فنکشن دوران مارکی ہال میں رکھے اہلیہ کے ہینڈ بیگ کو نامعلوم چور چرا لے گئے۔امتیاز شیرازی کے مطابق 70 ہزار روپے مالیت کے برانڈڈ بیگ میں 01 لاکھ50 ہزار نقدی،20 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات،ڈیبٹ کارڈ، شناختی کارڈ وغیرہ موجود تھے۔مارکی کی سیکیورٹی سی سی ٹی وی فوٹیج سے نامعلوم چور کو ہینڈ بیگ چوری کرتے اور آتے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔کاروائئ کی جائے۔ذرائع کے مطابق روات پولیس نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔
126