روات(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ روات کے علاقہ میں بحریہ ٹاؤن سیکٹر بی میں فیملی کی عدم موجودگی میں کروڑوں کا ڈاکہ،پونے دو کروڑ نقدی اور 15 تولے طلائی زیورات غائب۔ تفصیلات کے مطابق پولیس ایمرجنسی کالر نے بتایا کہ کسی شادی میں شرکت کے لیے بمعہ فیملی گئے ہوئے تھے پندرہ روز بعد آج واپس آئے تو سامان بکھرا پڑا تھا پڑتال پر ایک کروڑ 70 لاکھ، اور 15 تو لے طلائی زیور غائب تھا ۔
