121

روات،سرکاری سکولوں میں چوری کی وارداتیں معمول بن گیا

روات (نمائندہ پنڈی پوسٹ )تھانہ روات کے علاقہ میں چوروں نے سکولوں کا رخ کرلیا روزانہ ایک سکول میں چوری کی واردات ہورہی ہے واردات کے دوران بجلی کی تاریں پنکھے پانی کی موٹریں فرنیچر اور دیگر قیمتی سامان چراء رہے ہیں اتوار اور سوموار کی درمیانی شب گورنمنٹ ماڈل سکول ڈہکالہ میں ہونے والی واردات میں چور پانی کی موٹر اتار کر لیے گئے ہیں اس سے قبل گورنمنٹ ماڈل پراعمری سکول لوہدرہ ایلیمنٹری سکول اراضی سوہال ماڈل سکول ڈواری ماڈل سکول بروالہ پرائمری سکول صاحب دھمیال کے علاوہ موہڑہ داروغہ اور ساگری کے سکولوں میں وارداتیں ہوچکی ہیں چور روزانہ کی بنیاد پر ایک ادارے کو نشانہ بنارہے سرکاری سکولوں میں نان سیلری بجٹ کے تحت فرنیچر بجلی پانی اور واش رومز کے علاوہ کمپیوٹرز کی سہولیات فراہم ہورہی ہیں لیکن چوکیداروں کی عدم تعیناتی کی وجہ سے چوروں نے سکولوں کا نقصان پہنچانا شروع کردیا ہے روات پولیس اور محکمہ تعلیم کے حکام بالا کی عدم توجہی سے جرائم پیشہ عناصر کو کھلی چھٹی مل گئی ہے چوری واردتواں سے سکولوں میں مہیا ہونے سہولیات ختم ہوتی جاری ہے جس سے شرح داخلہ میں کمی ہوری ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں