اہم خبریں

رنگ روڈ منصوبہ کا 40 فیصد کام مکمل ہو چکا، قمرالسلام راجہ

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)چیئرمین کوآرڈینیشن کمیٹی قمر الاسلام راجہ کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں میں ارکان قومی اسمبلی ملک ابرار احمد، دانیال چوہدری، ارکان صوبائی اسمبلی شوکت بھٹی، چوہدری عمران الیاس، نعیم اعجاز سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کی شرکت۔

اجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈا زیر بحث آیا جس میں ڈویلپمنٹ سیکم، دودچھ ڈیم، رنگ روڈ، اپنی چھت اپنا گھر سیکم، گرین ٹریکٹر، لائیوسٹاک کارڈ اور پولیو مہم شامل تھیں۔اجلاس کے شرکائ کو بتایا گیا کہ خواجہ کارپوریشن فلائی اوور کے فنڈز کی منظوری کے بعد کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔خواجہ کارپوریشن فلائی اوور جون تک مکمل کر لیا جائے گا۔

راولپنڈی کہوٹہ روڈ پر کام کی رفتار کو بڑھایا جائے۔راولپنڈی کہوٹہ میں مزید تاخیر قابل برداشت نہیں۔لوکل گورنمنٹ کی 142 سیکمز کے فنڈز جاری تمام سکیمز کو رواں مالی سال مکمل کی جائیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ موجودہ سال میں پولیو مہم کی تین کمپین لانچ کی گئی۔پولیو مہم مقرر کردہ اہداف کے 99 فیصد حاصل کیے گئے۔2010 کے بعد راولپنڈی میں پولیو کا کوئی بھی کیسسز رپورٹ نہیں ہوا۔ڈسٹرکٹ رورل ڈسپنسریز کی بحالی کے لئے اقدامات کریں گے تاکہ لوگوں کو انکی دہلیز پر طبی سہولیات میسر آ سکیں۔

چیئرمین کوآرڈینیشن کمیٹی قمر الاسلام راجہ نے دھیری بوائز سکول نصیر آباد میں واٹر سپلائی ٹینک کی اپرول کے اقدامات کیے جائیں تاکہ ان ایریا پانی کا مسئلہ حل ہو۔راولپنڈی میں گورنمنٹ کے ایک سکول کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائے گا۔دودچھہ ڈیم کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ راولپنڈی میں صاف پانی مسئلہ جلد حل ہو۔رنگ روڈ کا 40 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

admin

Recent Posts

مسرت شیریں کے نام ایک شام

اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…

5 hours ago

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

9 hours ago

معذور افراد کو محض ہمدردی کے مستحق نہیں بلکہ بااختیار شہری تسلیم کیا جائے

معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…

9 hours ago

ٹرمپ کا امن منصوبہ: گریٹر اسرائیل کی طرف ایک بڑا قدم

عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…

12 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی “زیرو ویسٹ صفائی آپریشن”

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…

12 hours ago

موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت اور بدسلوکی پر مقدمہ درج

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…

12 hours ago