اہم خبریں

رمضان کے بعد بھی سہولت بازار فعال رکھنے کا فیصلہ

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) کمشنر راولپنڈی سید گلزار حسین شاہ نے حکومت پنجاب کی جانب سے رمضان بازاروں کے ذ ر یعے عوام کو ر یلیف د ینے کے اقدام کی عوام نے خوب پذ یرائی کی ہے اور اسے جا ری رکھنے کی ڈیمانڈ کی ہے،جس کی وجہ سے اب حکو مت رمضان کے بعد سہو لت بازاروں کو فعال کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی ڈو یژن میں کل 38 سہو لت بازار قائم کئے گئے ہیں جن میں سے16 ضلع راولپنڈی،6ضلع اٹک، 7ضلع جہلم اور 9ضلع چکوال میں قائم کئے گئے ہیں۔کمشنر راولپنڈی نے ہدایت کی کہ ان تمام بازاروں میں حکومت کی جانب سے فراہم کردہ تمام تر سہو لیات موجود ہو نی چا ہیے نیز یہاں کورونا وا ئرس ایس او پیز پر عملدرآمدبھی یقینی بنائی جائے۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے سہو لت بازار سے متعلقہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اجلاس میں ایڈ یشنل کمشنر(کوارڈ ینیشن) جہا نگیر احمد، اسسٹنٹ کمشنر(جنرل) ملیحہ خان، ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) کیپٹن (ر) قاسم اعجاز و دیگر متعلقہ افسران نے شر کت کی۔کمشنر راولپنڈی نے مز ید کہا کہ سبسڈا ئزڈ آ ٹا جس میں 10کلو آٹے کی قیمت430روپے ہو گی وہ سہو لت بازار میں ہی دستیاب ہو گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ آٹے و چینی کی فروخت کابا قا عدہ ریکارڈ ر کھیں تا کہ طلب و رسد کا اندازاہ ہو نے کے ساتھ ساتھ سٹاک کی مطلوبہ مقدار میں موجود گی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ سہو لت بازا روں کو سادہ رکھا جائے اور نمودو نمائش سے بچ کر وہ پیسے عوام کو ر یلیف فراہم کر نے میں استعمال کئے جائیں۔ کمشنر راولپنڈ ی نے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد مہنگائی میں پسی ہوئی عوام کو ر یلیف دیتے ہوئے تمام اشیا ء ضروریہ کو ان کی پہنچ میں لانا ہے۔ اس موقع پر سہولت بازار کی تفصیلات سے آگاہ کر تے ہوئے ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے بتایا کہ ضلع راولپنڈی میں اس وقت16 سہو لت بازار فعال ہیں۔راولپنڈی تحصیل میں یہ بازار ماڈل بازار چو ہڑ چوک، 22 نمبر چو نگی، حیدری چوک، پبلک پارک مری روڈ، گلزار قائد اور کمیٹی چوک میں لگائے گئے۔ اسی طرح ٹیکسلا میں نزد بس سٹینڈ جی ٹی روڈ، آہاتا ٹیکسلا میں جبکہ تحصیل گو جر خان میں نز د را حت بیکرز جی ٹی روڈ اور مندرہ، تحصیل مری میں لوئر مال مری اور جنرل بس سٹینڈ مری، تحصیل کلر سیداں میں نزد بنک الفلا ح کشمیرروڈ اور د ھبیرن بازار اور تحصیل کو ٹلی ستیاں میں سہو لت بازار مین بازار کو ٹلی ستیاں میں قائم و فعال ہیں جہاں عوام کو اشیاء ضروریہ سبسڈا ئزڈ ر یٹس پر فراہم کی جا رہی ہیں۔

Shahzad Raza

Recent Posts

ایوب نیشنل پارک کے نزدیک ایک خوفناک کار حادثے کے نتیجہ میں ایک خاتون جان بحق۔

راولپنڈی(اویس الحق سے)انتہائی مصروف شاہراہ ایوب نیشنل پارک کے قریب ایک گاڑی جیسے ایک خاتون…

2 hours ago

ایرانی صدر کا وزیراعظم کو ٹیلیفون،پاکستان میں سیلابی صورتحال پر متاثرین کی ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ…

4 hours ago

پنجاب میں تین بڑے دریا سپر فلڈ کی لپیٹ میں آگئے 28 افراد جان بحق ۔

راولپنڈی(اویس الحق سے)پنجاب کے تین بڑے دریا اس وقت سپر فلڈ کی لپیٹ میں ہیں…

4 hours ago

تھائی لینڈ کی وزیراعظم کو عدالت نے فون لیک معاملے پر عہدے سے برطرف کردیا.

اسلام آباد(اویس الحق سے)غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پائیتونگٹارن شنواترا تھائی لینڈ کے ارب…

5 hours ago

راولپنڈی کے علاقے ڈھوک چراغ دین میں دو بچوں کے گاڑی میں پھنسنے کی اطلاع،

ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، بچے انتہائی تشویشناک حالت میں…

8 hours ago

پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی جانب سے جشن عید میلاد النبی کے موقع پر فری میڈیکل اینڈ بلڈڈونیشن کیمپ

کلر سیداں (یاسر ملک) پٹرولنگ پولیس کی جانب سے جشن عید میلاد النبی کے موقع…

10 hours ago