اٹک(نمائندہ پنڈی پوسٹ) نیکیوں کا موسم بہار رمضان المبارک ہے جس میں نیکی آسان اور بدی کرنا مشکل بن جاتی ہے رمضان المبارک میں قرآن مجید سے جڑنا اور اسے اپنی عملی زندگی میں اختیار کرنا سعادت مند ہونے کی نشانی ہے روزہ انسان کو متقی بنا دیتا ہے ان خیالات کا اظہار جامع مسجد قرطبہ مرزا میں منعقدہ افطار پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے خطیب جامع مسجد عثمانیہ فقیر آباد مولانا محمد اعجاز نے کیا پروگرام سے امیر جماعت اسلامی مرزا محمد اعجاز،مولانا عبدالواحد اور مولانا محمد مدثر نے بھی خطاب کیا معروف نعت خوان سعید الرحمٰن نے نعت پیش کی اس موقع پر نائب امیر زون شوکت علی اعظم سیکرٹری زون سلیم اختر،ناظم نشرو اشاعت سید ثناءاللہ بخاری،خالد محمود، سیکرٹری مرزا محمد سجاد اور لیاقت عمر کے علاوہ ارکان و کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی مولانا محمد اعجاز نے کہا کہ رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ تیسرے عشرے میں داخل ہو چکا ہے اس کی برکات و فیوض جاری ہیں فرمان رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے کہ روزے دار کو خوشی کے دو مواقع ملتے ہیں ایک موقع روزہ افطار کرتے وقت اور دوسرا موقع جب دیدار خدا ہوگا حدیث قدسی ہے کہ باری تعالی فرماتے ہیں روزہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کا اجر دوں گا مومنوں کو چاہیے کہ وہ کمر ہمت باندھ لیں اور رمضان سے بھرپور فائدہ اٹھائیں تاکہ فلاح اخروی انہیں نصیب ہو دوسرے مسلمانوں بالخصوص مستحقین یتیم بیوہ اور غرباء کا خاص خیال رکھنا چاہیے بڑے اجر و ثواب کا کام ہے مہنگائی زوروں پر ہے حالات ناگفتہ بہ ہیں بین الاقوامی طور پر بالخصوص امریکہ اسرائیل کے ایران پر حملہ انتہائی ظالمانہ اور ناجائز اقدام ہے مسلمان ممالک کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور ایران کی کھل کر حمایت کرنی چاہیے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی بجائے اشرافیہ کو دی جانے والی مفت پٹرول کی فراہمی ختم کرنی چاہیے