کالم

رحمتِ دو عالم ﷺ کائنات کے لیے اللہ کا سب سے بڑا تحفہ

تحریر: تنویر اعوان
تاریخ انسانی کا مطالعہ کیجیے تو بڑے بڑے رہنما اور فلسفی اپنی اپنی قوموں کو روشنی دیتے دکھائی دیتے ہیں، مگر ایسی ہمہ گیر اور کامل شخصیت صرف ایک ہی نظر آتی ہے — محمد مصطفیٰ ﷺ۔ آپ کی سیرت نہ صرف مسلمانوں کے لیے بلکہ پوری انسانیت کے لیے رہنمائی کا چراغ ہے۔قرآن مجید میں ارشاد ہے:ترجمہ: ”یقیناً رسول اللہ ﷺ کی زندگی تمہارے لیے بہترین نمونہ ہے۔“(الاحزاب: 21)
جہاں مکہ کا معاشرہ جھوٹ، فریب اور ظلم میں ڈوبا ہوا تھا، وہاں نوجوان محمد ﷺ کی پہچان ”الصادق“اور”الامین“ کے لقب سے ہوئی۔ یہ حقیقت ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ قیادت کی بنیاد اخلاق اور کردار پر ہونی چاہیے، نہ کہ طاقت اور دولت پر۔ حضرت خدیجہؓ کے تجارتی قافلوں میں آپ ﷺ کا طرزِ عمل ایسا تھا کہ نفع کے باوجود جھوٹ اور فریب کا شائبہ تک نہ ہونے دیا۔ آپ کی دیانت نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ تجارت صرف منافع کا نام نہیں بلکہ اعتماد اور امانت کا نام ہے۔نبی اکرم ﷺ نے گھریلو زندگی میں محبت، انصاف اور حسنِ سلوک کی ایسی تعلیم دی جو آج بھی ہر گھر کو سکون کا گہوارہ بنا سکتی ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا:
”تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو اپنے اہل و عیال کے ساتھ بہتر ہو، اور میں تم میں سب سے بہتر اپنے اہل کے ساتھ ہوں۔” (ترمذی)آپ ﷺ کی گھریلو زندگی کا ایک روشن پہلو حضرت فاطمہؓ سے تعلق ہے۔ آپ ﷺ جب بھی گھر آتے تو سب سے پہلے بی بی فاطمہؓ کے دروازے پر رُک کر ان کی تعظیم کے لیے کھڑے ہو جاتے اور پھر اجازت لے کر اندر داخل ہوتے۔ یہ منظر اس بات کی روشن دلیل ہے کہ بیٹی کو عزت دینا اور اس کی توقیر کرنا نبی کریم ﷺ کی سنت ہے۔ آج کے والدین کے لیے اس رویے میں بڑا سبق ہے۔اسی طرح آپ ﷺ کی شفقت کا عالم یہ تھا کہ جب آپ سجدے میں ہوتے تو حسنین کریمینؓ آپ کی پشتِ مبارک پر سوار ہو جاتے۔ مگر آپ ﷺ نے نہ جھڑکا، نہ جلدی نماز ختم کی بلکہ اتنا طویل سجدہ کیا کہ نواسے خود خوش ہو کر اتر گئے۔ یہ منظر بتاتا ہے کہ رسول اکرم ﷺ کے نزدیک نماز کی عظمت اور بچوں کی محبت ایک ساتھ کیسے جَھلکتی تھی۔مدینہ کی اسلامی ریاست میں مساوات کی بنیاد رکھی گئی۔ ایک حبشی غلام اور ایک قریشی سردار ایک ہی صف میں کھڑے دکھائی دیتے۔ عدل کی یہ تصویر آج کی دنیا کے لیے رہنمائی ہے جہاں طاقتور قانون سے بالاتر سمجھا جاتا ہے۔آپ ﷺ کا سب سے نمایاں پہلو رحمت ہے۔ دشمنوں پر بھی رحم فرمایا، دعا¶ں سے بدلے، اور مظلوموں کے لیے ڈھال بنے۔ ایک حدیث ہے:
”تم زمین والوں پر رحم کرو، آسمان والا تم پر رحم کرے گا۔” (ابودا¶د)آج کا انسان سائنس اور ٹیکنالوجی کے باوجود بے سکون ہے۔ دولت کے انبار ہیں مگر دل خالی ہیں۔ یہ خلا صرف اُس وقت پُر ہوگا جب ہم اپنی زندگیاں رسول اکرم ﷺ کی سیرت کے مطابق گزاریں گے۔ یہی سیرت ہمیں محبت، انصاف اور سکون کا اصل راستہ دکھاتی ہے۔حضور ﷺ کی سیرت کی روشنی ہی انسانیت کی اصل نجات ہے۔
آخر میں مظفر وارثی کا حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں نذرانہ عقیدت جو مجھے بہت پسند ہے:
مفلس زندگی اب نہ سمجھے کوئی

مجھ کو عشقِ نبی اس قدر مل گیا
جگمگاے نہ کیوں میرا عکس دروں ایک پتھر کو آ ئینہ گر مل گیا
اسکا دیوانہ ہوں اسکا مجذوب ہوں
کیا یہ کم ھے کہ میں اس سے منسوب ہوں
سرحد حشر تک جا¶ں گا بے دھڑک مجھ کو اتنا تو زاد سفر مل گیا

بہرام خان

Recent Posts

شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین جہلم سے تعلق رکھنا والا ایک اور نوجوان وطن پر قربان

جہلم کا بہادر بیٹا علی عمران مادرِ وطن پر قربان ہو گیاایس ایس جی کمانڈو…

4 hours ago

چوری کی وردات

گوجرخان تھانہ گوجرخان کے باہر کھڑا کچہری کلرک عمان واجد کا قیمتی 125 موٹر سائیکل…

5 hours ago

گردہ ٹرانسپلاٹ کیس میں گرفتاری

بحریہ ٹاؤن گردہ ٹرانسپلانٹ کیس میں ڈاکٹر منظور حسین کی ھائی کورٹ سے ضمانت ریجیکٹوسیم…

6 hours ago

کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

کلر سیداں (یاسر ملک) تھانہ کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام…

6 hours ago

کلر سیداں پولیس کی بروقت کارروائی دو افراد گرفتار  22 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی بازیاب

کلر سیداں (یاسر ملک) کلر سیداں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو…

7 hours ago