راولپنڈیMCکے شہر بھر میں 86 مخدوش عمارتوں کےمالکان کو نوٹس جاری

میونسپل کارپوریشن راولپنڈی نے شہر بھر میں 86 مخدوش عمارتوں کو خطرناک قرار دیتے ہوئے بلڈنگ مالکان کو نوٹس جاری کر دیئے گئے
ان نوٹسوں میں عمارتوں کے مالکان کو تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ مخدوش حصوں کو مرمت کروانے یا از خود گرا دیں اس ضمن میونسپل کارپوریشن نے باقاعدہ اشتہار بھی جاری کر دئیے ہیں اس حوالے سے جاری نوٹسوں میں کہا گیا ہے کہ مون سون میں سیلابی صورتحال تیز بارشوں یا زلزلے کے سبب مذکورہ عمارتیں

گرنے سے انسانی جانیں جا سکتی ہیں لہٰذا مالکان 15 دنوں میں یا تو عمارت کی مرمت کروائیں یا مخدوش حصہ گرا دیں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ نوٹسز پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج کئے جائیں گے اس مقصد کے لئے میونسپل کارپوریشن نے شہر بھر کی مزید مخدوش عمارتوں کا سروے بھی شروع کردیا ہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ

میونسپل کارپوریشن گزشتہ 2 دہائیوں سے زائد عرصہ سے ہر سال مون سون کے موسم میں مخدوش عمارتوں کی نشاندہی کر کے نوٹس جاری کرتی ہے لیکن مون سون گزرتے ہی معاملہ پھر سرد خانے کی نذر ہو جاتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں