راولپنڈی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی خورشید احمد انجم 10 سالہ بچے سے جنسی زیادتی کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 2 مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر عمر قید، 10 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ذیشان نامی ملزم کے خلاف تھانہ نصیر اباد پولیس نے گزشتہ سال 11 اکتوبر کو تعزیرات پاکستان کی دفعات 376 III اور 367 اے کے تحت مقدمہ درج کیا تھا متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں درج مقدمہ میں الزام تھا کہ ملزم نے گلی میں کھیلتے بچے کو خالی فلٹریشن پلانٹ پر لیجا کر زبردستی زیادتی کی گزشتہ روز ٹرائل مکمل
ہونے پر عدالت نے ملزم کو عدالت نے ملزم کو دفعہ 367 اے کے تحت 10 سال قید، 1 لاکھ روپے جرمانہ اور دفعہ 376 کے تحت عمر قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی عدم ادائیگی جرمانہ پر ملزم کو مزید 3 ماہ قید بھگتنا ہو گی عدالت نے ملزم کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 382 بی کا فائدہ بھی دیا ہے جس کے تحت ملزم کا عرصہ حوالات سزا میں شامل تصور ہوگا