راولپنڈی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ راولپنڈی نے کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر حلقہ کوہالہ کلاں چکری روڈ راولپنڈی کے گرداور کو گرفتار کر لیا ہے جسے مجاز عدالت میں پیش کر کے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے اینٹی کرپشن نے راجہ ظفر الحق روڈ کے رہائشی عاشر بٹ کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 420، 468 اور 471 کے علاوہ اینٹی کرپشن ایکٹ کی دفعہ 5/2/47 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس میں الزام تھا مدعی نے سال 2023 میں 15 مرلے کے 3 پلاٹ خریدے جن کا فرد حاصل کرنے کے لئے احسن پٹواری کی موجودگی میں 6 لاکھ روپے دئیے لیکن جب پلاٹ پر تعمیرات کرنے لگا تو معلوم ہوا کہ پلاٹ اور فرد دونوں جعلی ہیں اینٹی کرپشن نے مقدمہ کے اندراج کے بعد گرداور قاضی سجاد کو گرفتار کر کے مجاز عدالت سے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.