276

راولپنڈی ‘3پولیس اہلکار معطل


راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ )ٹک ٹاک پر راولپنڈی پولیس کے اہلکاروں کی ویڈیو سامنے آنے پر سی پی او محمد احسن یونس کا نوٹس، ہیڈ کانسٹیبل عادل حسین اور کانسٹیبلان حمزہ اور رضوان معطل۔تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک پر راولپنڈی پولیس کے اہلکاروں کی ویڈیو سامنے آنے پر سی پی او محمد احسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے ہیڈ کانسٹیبل عادل حسین اور کانسٹیبلان حمزہ اور رضوان کو معطل کردیا، اہلکار تھانہ آر اے بازار میں تعینات تھے، ویڈیو بناکر ٹک ٹاک پر اپلوڈ کرنا پنجاب پولیس کی سوشل میڈیا پالیسی اور محکمانہ قواعد و ضوابط کے خلاف ہے،اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں