راولپنڈی ہسپتال میں ماں کی اپنے بچے کو مارنےکی کوشش،ویڈیو وائرل

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سنگدل ماں اپنے 8 ماہ کے بچے کو جان سے مارنے کی کوشش راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ماں اور بچے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگی ہسپتال ذرائع کے مطابق بچے کی ماں( س )نےبچے کو موت کے گھاٹ اتارنا چاہتی تھی بچے کی عمر 8 ماہ ہے اور وہ راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دل کے عارضہ کے پیش نظر زیر علاج ہے دوسری جانب چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی کی ٹیم نے بچے کو حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ 14 اگست 2021 کا ہے،وارث خان پولیس نے واقعہ پر فوری طور پر حسب ضابطہ کاروائ کا آغاز کیا،خاتون سونیا بی بی کے شوہر منیر احمد نے پولیس کو بیان دیا کہ ہمارا پہلے بھی ایک بچہ 9 سال زیر علاج رہنے کی وجہ سے فوت ہو گیا تھا،پہلے بچے کی وفات کی وجہ سے میری بیوی کی دماغی حالت درست نہیں ہے، بچے کی وفات کی وجہ سے میری بیوی شدید دکھ اور غم میں مبتلا اور دماغی طور پر سٹیبل نہیں ہے، میں اپنی بیوی کے خلاف کوئ کاروائ نہیں کروانا چاہتا، مذکورہ خاتون کے شوہر کے بیان پر حسب ضابطہ کاروائ کی گئی ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں