راولپنڈی گھر میں آتشزدگی سے ایک بچہ جھلس کر جاں بحق

راولپنڈی کے علاقے ٹاہلی موہری میں ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق آگ کمرے میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پا لیا، تاہم جھلسنے والا شخص شدید زخمی حالت میں دم توڑ گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے متوفی کی لاش قریبی اسپتال منتقل کر دی۔

پولیس کے مطابق گھر میں موجود دیگر افراد محفوظ رہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ اہلِ علاقے کے مطابق گھر سے دھواں اٹھتا دیکھ کر مقامی افراد نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔