راولپنڈی گھر سے ایک کروڑ 6 لاکھ روپے نقد اور 40 تولہ سونے کی چوری کا معما حل ہوگیا، جس میں گھر کی مالکن خود ہی واردات کی ماسٹر مائنڈ نکلی۔
پولیس کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے حقیقت کو بے نقاب کیا گیا، جس میں حیران کن طور پر گھر کی مالکن خود ہی اس چوری کی منصوبہ ساز نکلی، جس نے اپنے ہی ڈرائیور کے ساتھ مل کر واردات کی منصوبہ بندی کی تھی۔
تھانہ ویمن ریس کورس پولیس کے مطابق واردات اس وقت کی گئی جب گھر کے دیگر افراد موجود نہیں تھے۔ اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مالکن نے خود ڈرائیور کو اسلحہ دے کر چوری کروائی۔ ایس ایچ او کے مطابق واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی خاتون نے خود فراہم کیا، جو بعد ازاں برآمد کر لیا گیا۔
تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ واردات کے فوراً بعد ملزمہ نے ڈرائیور سے خفیہ جگہ پر ملاقات کی، جہاں اس نے تمام نقدی اور سونا لے لیا اور بعد ازاں ڈرائیور کا نمبر بلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نے اعتراف کیا کہ پیسے اور سونے کی لالچ میں اس نے ڈکیتی کا ڈراما رچایا تاکہ کسی کو شک نہ ہو۔
پولیس حکام کے مطابق بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن سے کچھ نقد رقم، سونا اور واردات میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کر لیا گیا ہے۔ دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر جہلم کا تمام تحصیل انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور عوام کو الرٹ رہنے کا…
ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کی اہم کاروائی،جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث…
راولپنڈی عادل جان بحق اور جابر نامی بندہ زخمی زخمی اور ڈیڈ باڈی کو ھسپتال…
کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…
اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…