راولپنڈی گاڑی کی ٹکر سے 3 سالہ بچہ جاں بحق

راولپنڈی آئی جے پی روڈ پر کچا سٹاپ کے قریب روڈ ٹریفک حادثہ،ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں

عینی شاہدین کے مطابق ماں اور بچے کو روڈ کراس کرتے ہوئے گاڑی نے ٹکر ماری،بچہ موقعہ پر جانبحق، ماں زخمی، ریسکیو اہلکاروں نے ماں کو فوری ابتدائی طبی امداد دیتے ہسپتال منتقل کر دیا،بچے کی میت کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا گیا،جانبحق بچے کی عمر 3 سال کے قریب ہے،