راولپنڈی کے مضافاتی رہائشیوں کو سفر ی مشکلات کا سامنا

jcomments on}

آصف شاہ ‘نمائندہ پنڈی پوسٹ
راولپنڈی اور اسلام آباد دو جڑوا ں شہر ہیں جہاں سفری سہولیات جہاں کسی حد تک موجود ہیں لیکن ان کے مضافاتی علاقے جن کے رہائشیوں کا راولپنڈی اسلام آباد میں اپنی نوکریوں اور دیگر کاموں کے سلسلے میں آنا جانا معمول ہے

ان کے لیے سفری سہولیات محض ایک خواب ہیں اگر ہم چک بیلی خان روڈ براستہ جھٹہ ہتھیال سے راولپنڈی جانے والے مسافروں کو ایک نظر دیکھیں تو وہ سواں کیمپ تک باآسانی آجا سکتے ہیں لیکن کچہری ‘راجہ بازار‘صدر تک ان کو دوگنا کرایہ دے کر جانا پڑتا ہے کلرسیداں اور اس کے مضافا ت کے لوگ بھی اسی مسئلہ کا شکار ہیں روات تک آنے جانے میں ان کو سہولت ہے لیکن راولپنڈی کے لیے ان کو بھی اسی تکلیف دہ عمل سے گزرنا پڑتا ہے ۔ جبکہ گوجرخان ‘مندرہ اور مضا فات کے لوگ اگر راولپنڈی جائیں تو راول بس سروس کی صورت میں ایک اچھی سروس موجود ہے لیکن ان بسوں کی کمی او ر مخصوص سٹاپ کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے دوسری طرف اگر اسلام آباد کی طرف جانے والی ٹرانسپورٹ کی جانب دیکھیں تو صرف روٹ نمبر 111کی گاڑیاں اسلام آباد کے لیے مل سکتی ہیں لیکن ایک مربوط نظام نہ ہونے کے باعث وہ اپنا روٹ مکمل نہیں کرتی اور شتر بے مہار کی طرح جس جگہ سے چاہتی ہیں واپسی کا راستہ اختیار کر لیتی ہیں دوسری طرف ٹرانسپورٹ مافیا اتنا طاقتور ہے کہ وہ آپس میں ملی بھگت کی وجہ سے روٹ مکمل نہیں کرتے ۔

سرکاری دفاتر میں جانے والے ملازمین اور ہسپتالوں میں جانے والے بوڑھے‘خواتین اور بچے ذلیل و خوار ہوتے ہیں لیکن حکومت کوئی اچھا ٹرانسپورٹ سسٹم نہ دے سکی کبھی ویران ٹورز کے نام پر اور کبھی کسی نام سے سروس چلائی گئی لیکن صرف جمعہ جمعہ آٹھ دن ۔کیونکہ پرائیوٹ ٹرانسپورٹ مافیا مکمل طور پر ان روٹس پر حاوی ہے آئے دن کسی نہ کسی بہانے سے ہڑتا ل کی جاتی ہے کبھی سی این جی کے نام پہ کبھی کرایہ بڑھانے کے نام پر لیکن دوگنا کرایہ وصول کرنے کے بعد بھی مسافروں کی قسمت میں وہی ذلت و خواری ہے عوام کو خوشحالی کے خواب دکھا کر ووٹ لے کر وزیر بننے والے امیدوار ان علاقوں میں عوام کو ابھی تک کوئی بہتر ٹرانسپورٹ سروس فراہم نہیں کرسکے اب موجودہ حکومت کو چاہیے کے گوجرخان سے راولپنڈی اور اسلام آباد کے لیے میٹرو بس طرز کا کوئی بڑا منصوبہ شروع کرے یا پھر ریلوئے حکام کو چاہئیے کے گوجرخان سے گولڑہ تک لوکل ٹرین چلایں جو کے مندرہ ‘کلیام ‘مانکیالہ‘ سہالہ سے ہوتی ہوئی گولڑہ تک جائے تا کہ گردونواح کے عوام کو آئے دن ہڑتال کے نام پر ذلیل وخوار کرنے والی ٹرانسپورٹ مافیا سے نجات مل جائے

۔اس کے علاوہ حکومت پرائیویٹ سیکٹر کی مدد سے راول ٹرانسپورٹ طر ز پر راولپنڈی اسلام آباد تا کلرسیداں روڈ پر بس سروس شروع کرے۔اگر عوام کی خدمت کے لیے کوئی اچھا ٹرانسپورٹ نظام مربوط طریقے سے چلایا جائے تو وہ یقیناًکامیاب ہوگا ۔ حکومت وقت کو چائیے کے گوجرخان تا راولپنڈی اسلام آباد کے مضافاتی عوام کے لیے جلد از جلد کوئی اچھا ٹرانسپورٹ منصوبہ تیا ر کرکے عوام کی تکلیف کو کم کرئے تاکہ ہر طرح کے مسائل کی چکی میں پسی ہوئی عوام کو کم از کم سفر کی اذیت سے نجات مل جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں