245

راولپنڈی کے علاقہ گوجرخان میں بچی کا بہیمانہ قتل

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پنجاب کے ضلع گوجر خان میں 4 روز قبل لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش پڑوسی کے صحن سے برآمد ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی لاش پڑوسی کے صحن میں موجود کنویں سے ملی ہے، بچی کو پاؤں سے باندھ کر رسی سے کنویں میں لٹکایا گیا تھا۔ 8 سال کی بچی 4 روز قبل نواحی قصبہ دلمی سے لاپتہ ہوئی تھی

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بچی کی لاش نکالی۔پولیس کا کہنا ہے کہ گھر کے مالک آصف کو حراست میں لے

لیا گیا ہے۔یہ ننھی بچی 5 اپریل 2024 سے تحصیل گوجرخان ضلع راولپنڈی کے گاؤں دلمی سے لاپتہ تھی

<script async custom-element="amp-auto-ads"
        src="https://cdn.ampproject.org/v0/amp-auto-ads-0.1.js">
</script>


لواحقین کے مطابق فلک شیر نامی شخص ہماری بچی کا قاتل ہے اسکو جلد از جلد گرفتار کیا جائے ۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایم پی اے شوکت عزیز بھٹی بھی پہنچ گئے ۔ واردات کا سی پی او راولپنڈی نے نوٹس لیا جس کے بعد ایس پی صدر نبیل کھوکھر گوجرخان پہنچ گے بچی کی ڈیڈ باڈی کو گاؤں کے کنویں سے ریسکیو کی امدادی ٹیم نے نکال کر ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرخان میں منتقل کیا گیا پولیس کی بھاری نفری ہسپتال میں موجود تھی ڈی ایس پی سلیم خٹک، ایس ایچ او اکبر عباس ، ایس ایچ او مندرہ کاشف ،انچارج ایچ آئی یو مسعود موقع پر موجود بچی کا والد راشد محمود بسلسلہ روزگار بیرون ملک مقیم ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے رات گئے نامزد ملزم فلک شیر کو گرفتار کر لیا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں