اہم خبریں

راولپنڈی کے علاقہ جاتلی میں اجرت مانگنے پر مزدور قتل،مقدمہ درج

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) راولپنڈی کی تحصیل گوجرخان کے علاقہ جاتلی میں ظلم کی انتہا، 24 سالہ نوجوان حماد علی کو مبینہ طور پر مزدوری مانگنے پر بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ واقعے کا مقدمہ نمبر 220/25 مورخہ 4 مئی 2025 کو درج کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق، مقتول حماد علی کو محمد نظیر، عرفان لطیف، اور عاطف نظیر نامی افراد نے ڈیرہ مویشیاں پر کام کے لیے بلایا تھا۔ والد نائد احمد کے مطابق، فریقین کے درمیان 25 ہزار روپے تنخواہ، رہائش اور کھانے کا معاہدہ طے پایا تھا۔

مقتول نے کچھ روز قبل والد سے ملاقات میں بتایا تھا کہ اسے تنخواہ نہ دی جا رہی ہے بلکہ قتل کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں۔چار مئی کو مقتول کی لاش ملی، جسے گولیاں ماری گئی تھیں اور ایک پسٹل بھی لاش کے قریب رکھا گیا تھا تاکہ قتل کو خودکشی ظاہر کیا جا سکے۔

مقتول کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے بیٹے کو مزدوری مانگنے پر بے گناہ قتل کیا گیا ہے اور اس سانحے میں تین افراد براہ راست ملوث ہیں۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، جب کہ مقتول کے لواحقین نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

admin

Recent Posts

دریائے جہلم میں سیلاب کا خطرہ متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا گیا

ڈپٹی کمشنر جہلم کا تمام تحصیل انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور عوام کو الرٹ رہنے کا…

1 hour ago

جہلم پولیس کی کارروائی جسم فروشی میں ملوث تین افراد گرفتار

ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کی اہم کاروائی،جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث…

1 hour ago

دھمیال کلیال روڈ صدر بیرونی کے علاقہ میں پیدل چلتے دو افراد پر موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ

راولپنڈی عادل جان بحق اور جابر نامی بندہ زخمی زخمی اور ڈیڈ باڈی کو ھسپتال…

4 hours ago

کہوٹہ کار اور سوزوکی میں تصادم متعدد زخمی

کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…

6 hours ago

مسرت شیریں کے نام ایک شام

اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…

12 hours ago

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

16 hours ago