265

راولپنڈی کا علاقہ بگرہ مجاہد پولیس کیلئے نوگو ایریا بن گیا

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)غیر قانونی بلیو ورلڈ سٹی انتظامیہ اور ناجائز زمینوں پر قبضے کیلئے معروف افغان گروہ میں کروڑوں کی ڈیل تھانہ چکری کے علاقے بگرہ،مجاہد پولیس کیلئے نوگو بن گئےتھانہ چکری کے علاقے پولیس کیلئے نوگو ایریاز بن گئے جدید ترین اسلحہ سے لیس بلیو ورلڈ سٹی کے اسلحہ سے لیس ملازمین بڑی تعداد میں علاقے میں گشت کر رہے ہیں اہل علاقہ کے مطابق بگرہ،مجاہد میں مقامی افراد کو گھروں سے نکالنے کیلئے بلاخوف و خطر فائرنگ کر رہے ہیں

ون فائیو کال پر پولیس کو اطلاع دی گئی ہے جدید اسلحے سے لیس شلوار قمیض میں ملبوس لمبے بالوں والے کمانڈو ٹائپ نوجوان علاقے میں دھاندناتے پھر رہے ہیں پولیس کہاں ہے علم نہیں۔ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی بلیو ورلڈ سٹی انتظامیہ اور علاقہ غیر طاقت کے نشے میں چور مقامی افراد کی جدی زمینوں پر قبضے کے ساتھ ساتھ گھروں پر بھی قبضے کا آغاز ۔بگرہ،مجاہد میں جدی زمینوں پر آباد ہیں حکمران جماعت کا مقامی ایم پی اے قبضہ گروہ کا سرغنہ ہے پولیس ریونیو ڈیپارٹمنٹ سمیت ہر جگہ ان کا راج ہے ہم انصاف کیلئے کہاں جائیں۔

گزشتہ رات سے گاہے بگاہے فائرنگ ہو رہی ہے بزور طاقت جمشید نامی مقامی کے گھر پر وال چاکنگ کی دیگر افراد کو بھی گھر خالی کرنے کی وارننگ دی گئی ہے۔بڑی تعداد میں دہشتگرد علاقے میں موجود ہیں راجا جہانداد کے ڈیرے پر دہشتگردوں کی گاڑیاں اور مسلح افراد موجود ہیں جو مال مویشی چرانے کیلئے جانے عورتوں اور بچوں پر فائرنگ کرکہ خوف و ہراس پھیلا رہے ہیں۔ مقامی عمائدین کے مطابق غیر قانونی بلیو ورلڈ سٹی کی بگرہ،مجاہد میں تین ہزار کنال ملکیتی زمین ہے قبضہ 20 ہزار کنال سے بھی زائد پر جو روز بروز مقامی جدی افراد کی ملکیتی اراضی پر قبضہ کر رہے ہیں۔

وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اپنی جماعت سے تعلق رکھنے والے قبضہ گروہ سرغنہ ایم پی اے چوہدری نعیم اعجاز اور اس کے گروہ کے خلاف کاروائی سے گریزاں کیوں ہیں؟ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور،ار پی او،سی پی او راولپنڈی ایس پی صدر زون چکری کے علاقوں غیر قانونی قبضوں میں ملوث غیر ملکی دہشتگردوں اور انکے مقامی سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کریں۔عمائدین بگرہ،مجاہد کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے ہمیں دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی نہ کی گئی تو 20 جولائی کو عورتوں بچوں کے پریس کلب سے سپریم کورٹ تک احتجاجی ریلی نکالیں گے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں