175

راولپنڈی کے تعلیمی اداروں کے مسائل حل کرنے کہ ہدایت


راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ڈپٹی کمشنر را ولپنڈی عا مر عقیق خاں نے کہا ہے کہ معیار تعلیم کو بلند کر کے ہم تر قی یا فتہ مما لک کی صف میں شا مل ہو سکتے ہیں کیو نکہ تعلیم کے ذ ریعے نہ صر ف ہم اخلا قی بلندی حا صل کر تے ہیں بلکہ معا شی وسماجی تر قی کا راز بھی اسی میں پنہاں ہے۔ ملکی تر قی میں تعلیم کی مسلم اہمیت کو مد نظر رکھتے ہو ئے حکو مت پنجاب نے تعلیم کے معیار کو بہتر سے بہترین بنا نے کے لئے سکو ل ایجو کیشن پر خصو صی تو جہ دی ہے۔اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کی جا نب سے انر و لمنٹ، مسنگ فسیلیٹز، ٹیچر ٹر یننگ کے انعقا د کے ذ ر یعے معیار تعلیم کو بہتر کر نے کے لئے اقدامات کئے جا ر ہے ہیں تا کہ تعلیم کو عام کر کے ضلع را ولپنڈی کی تقر یبا سا ڑ ھے پانچ ملین آبادی کو سود مند و رک فور س میں ڈھا لا جا سکے۔انہوں نے ہدا یت کی کہ روا یتی طر یقو ں سے ہٹ کر تعلیم عام کر نے کے لئے جامع پرو پوزل بنایا جائے تا کہ صحیح معنوں میں ہم اپنے قوم کے معماروں کو تعلیم کے ز یور سے آراستہ کر سکیں نیز یہ کہ سکو ل کھلنے پر تمام سکو لوں میں کو رونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ڈ پٹی کمشنر آفس میں محکمہ تعلیم کے حو الے سے منعقدہ تعارفی اجلاس کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔ اجلاس میں چیف ایگز یکٹو آفیسر ایجو کیشن اتھارٹی ملک بشیر احمد، محمد سعید ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر ایس ای، راجہ امجداقبال ڈی ای او، ڈسٹرکٹ فوکل پر سن را نا جا وید اختر و د یگر متعلقہ افسران نے شر کت کی اس مو قع پر سکول ایجو کیشن کی جانب سے بر یفنگ د یتے ہو ئے بتا یا گیا کہ ضلع بھر کے سکو لوں میں مسنگ فسیلیٹز کو ایمرجنسی بنیا دوں پر مکمل کر نے کے لئے اقدامات جا ری ہیں۔سکولوں میں چار دیواری اور مطلو بہ کلاس رومز کی تعداد کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اسکے علاوہ سکول انرولمنٹ کے سلسلے میں خصو صی کا وشوں کے ذ ر یعے اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ تمام تر بچوں کو سکولوں میں دا خلہ کروا کر سولہ سال تک مفت تعلیم دی جائے۔نیز تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور اسے جد ید تقاضوں سے ہم آ ہنگ ر کھنے کے لئے جہاں سلیبیس پر تو جہ دی جا رہی ہے وہی ٹیچر ٹر یننگ کے ذ ر یعے اسا تذ ہ کو روا یتی طر یقوں سے ہٹ کر تخلیقی انداز میں تعلیم عام کر نے کی تر بیت بھی و قتا فوقتا دی جا تی ہیں کیو نکہ ہمارے مستقبل کے معماروں کی تر بیت ان کے ہا تھ میں ہے۔ ایسے میں اسا تذہ کو جد ید طر یقوں سے ہم آ ہنگ کر نے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں تا کہ وہ اسی طرز پر اپنے طا لب علموں کی تر بیت کر سکیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں