راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) — راولپنڈی سے گلگت جانے والی ایک آلٹو کار کوہستان لوئر کے علاقے مٹہ بانڈہ کے قریب افسوسناک حادثے کا شکار ہو گئی۔ گاڑی بے قابو ہو کر شاہرہ قراقرم سے کئی فٹ گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق راولپنڈی کے مضافاتی علاقے سہال سے تھا۔ ریسکیو 1122، مقامی افراد، پولیس اور سرکاری حکام فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچے اور مشکل ترین راستوں سے تمام لاشوں کو نکال کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پٹن منتقل کیا۔
جاں بحق افراد کی شناخت درج ذیل ہے:
- محمد اقبال ولد امیر
- میمونہ اقبال زوجہ آصف اقبال
- عاشیہ
- صدیق ولد اقبال حسین
- عابد
- بشریٰ اقبال زوجہ محمد وسیم بھٹی
- بشریٰ اقبال کے چار معصوم بچے
یہ سانحہ نہ صرف متاثرہ خاندان بلکہ پورے علاقے کے لیے ایک گہرے صدمے کا باعث بنا ہے۔ اہل علاقہ اور عزیز و اقارب غم سے نڈھال ہیں۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین