راولپنڈی میں طویل عرصے سے التوا کا شکار کچہری چوک ری ماڈلنگ پراجیکٹ بالآخر شروع ہونے جا رہا ہے، جس میں پولیس اینکس سے یونیورسٹی چوک تک نئے فلائی اوورز اور انڈر پاسز تعمیر کیے جائیں گے۔
روزانہ دو لاکھ سے زائد گاڑیاں اس روٹ سے گزرتی ہیں، اسی لیے سٹی ٹریفک پولیس نے ایک تفصیلی ڈائیورشن پلان جاری کر دیا ہے۔
6.4 ارب روپے لاگت کا یہ منصوبہ شہر میں دیرینہ ٹریفک جام کے مسئلے کو حل کرنے اور ایک ہموار، سگنل فری راہداری قائم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے